بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شیعوں کے ولیمہ کی دعوت میں شرکت کرنے کا حکم


سوال

شیعہ پڑوسی کے ہاں سے ولیمہ کی دعوت ہے، کیا ان کے ہاں کھانا کھانا جائز ہے؟

جواب

عام احوال میں اہلِ تشیع  کےساتھ  ملنا اوراخلاق سے پیش آنا جائز ہے، ان کی دعوت قبول کرنا ولیمہ وغیرہ میں شرکت کرنا اور  کھانا کھانا بھی جائز ہے۔  لیکن اگر اُن کے ساتھ میل جول رکھنے میں اپنے عقائد خراب ہونے کا اندیشہ یا کوئی اور دینی مفسدہ ہو تو ایسی صورت میں اُن کی دعوتوں میں شرکت کرنے سے احتراز  کرنا ضروری ہو گا۔ فقط واللہ ا علم


فتوی نمبر : 144004200289

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں