بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شیاطین جنات کا اثر اور اس کے علاج کے لیے وظیفہ کرنا


سوال

ایک عالم دین ہے اس کے ساتھ سات جنات ہیں وہ جنات بھی عالم دین ہیں، اور ویسے چیک کیا میں نے تو اس نے کہا کہ آپ کے اوپر شیاطین جنات کا اثر ہے، اور آپ یہ وظیفہ کریں 313 مرتبہ ﷺ ، اور 313 مرتبہ یا اللہ یا رحمان یا رحیم، یہ بدعت تو نہیں ہے؟ اور کیا اس طرح ہوتا ہے کہ شیاطین جنات کا اثر ہوتا ہے، وہ زندگی کا کوئی شعبہ متاثر کرتا ہے؟ یہ حقیقت ہے یا نہیں؟

جواب

1۔۔ ۔ علاج کے طور پر مذکورہ  وظیفہ پڑھنے میں حرج نہیں ہے، بشرط یہ کہ عقیدہ یہ ہو کہ بیماری اور شفا دینے والی ذات صرف ایک ”اللہ“ کی ہے۔

2۔۔جنات کو اللہ رب العزت نے انسانی آزمائش کے لیے یہ قدرت دے رکھی ہے کہ وہ ہر مختلف تصرف کرکے انسانی زندگی پر اثر اندازہوسکتے ہیں، جس کا قرآن وحدیث سے واضح ثبوت بھی ملتا ہے، لہذا کسی کے جسم پر جن کا تسلط اور اس کے اثر سے مغلو ب ہوجانا کوئی بعید نہیں ہے۔ نیز جنات کی تسخیر ممکن ہے اور ان سے بچاؤ کے لیے شرعاً اس کی گنجائش بھی ہے۔ لیکن ان باتوں میں غلو درست نہیں ہے، عموماً اس سے توہمات بڑھتے ہیں اور ایمان کم زور ہوتاہے، کامل ایمان یہ ہے کہ  اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل ایمان ویقین رکھتے ہوئے حدودِ شرع کا لحاظ رکھے اور اس حوالے سے مسنون اذکار پر اکتفا اور ان کا اہتمام کرے، قرآن مجید میں ہر طرح کے سحر، شیاطین وجنات وغیرہ کے شرور سے حفاظت کا نسخہ معوذتین (سورۃ الفلق وسورۃ الناس) کی صورت میں موجود ہے، صبح وشام آیۃ الکرسی اور آخری تین قل تین تین مرتبہ پڑھ لیں، نیز دیگرمسنون اوراد واذکار کے اہتمام سے ان سے  حفاظت  ہوجاتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201035

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں