بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رخصتی سے پہلے شوہر کی موت ہوجائے تو مہر کا حکم


سوال

نکاح کے بعد اور رخصتی سے پہلے اگر لڑکے کاانتقال ہوجائے تو اس حالت  میں لڑکے کے والدین کو حقِ مہر اداکرنا ہوگا یا نہیں؟

جواب

نکاح ہوجانے کے بعد میاں بیوی میں سے کسی ایک کی موت سے مکمل مہر لازم ہو جائے گا، اور مذکورہ صورت میں لڑکے کے ترکہ میں سے ادا کیا جائے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 102):
"ويتأكد (عند وطء أو خلوة صحت) من الزوج (أو موت أحدهما) أو تزوج ثانياً في العدة".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200518

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں