بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کی رضامندی کے بغیر میکے میں کئی دن گزارنا


سوال

 

میری بیوی میکے جانا چاہتی ہے، میں چاہتا ہوں کہ وہ صرف ایک دن کے لئے جائے، لیکن وہ تین چار دن  کے بعد آتی ہے اور میری بات نہیں مانتی، کیا یہ صحیح ہے؟

جواب

اگر میکہ قریب ہے تو ہفتے میں ایک دن اور دور ہے تو کبھی  کبھار  کسی محرم کے ساتھ جاکر اپنے والدین کی زیارت کرنا عورت کاحق ہے ، لیکن شوہر کی رضامندی کے بغیر میکے میں ٹھہرنایا ایک دن کے بجائے کئی کئی دن گزارنا جائز نہیں، واللہ اعلم!


فتوی نمبر : 143605200044

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں