بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر طویل کومہ میں چلا جائے تو فسخِ نکاح کا حکم


سوال

زید کا نکاح ہوا کلثوم کے ساتھ کچھ عرصہ قبل، اب تک رخصتی نہیں ہوئی تھی کہ زید اچانک کسی دماغی مرض میں مبتلا ہوا اور کومہ میں چلا گیا، جس کو تقریباً  تین سال کا عرصہ ہوا کہ وہ مسلسل کومہ میں ہے،  اب اس کے گھر والے لڑکی کے گھر والوں سے کہتے ہیں کہ ہم یہ رشتہ ختم کرا دیتے ہیں، آپ اپنی بیٹی کا کسی اور کے ساتھ رشتہ کرادیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس نکاح کو کیسے ختم کرایا جائے، کیوں کہ زید تو طلاق نہیں دے سکتا، وہ تو زندہ لاش کی طرح ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر ڈاکٹر حضرات اس شخص کے ہوش میں آنے کے بارے میں مایوس ہیں تو اس کی منکوحہ بذریعۂ عدالت نکاح فسخ کراسکتی ہے،مسلمان جج کی عدالت میں شرعی گواہوں سے اپنا نکاح اور شوہر کا کومہ میں مبتلا ہونا ثابت کرے ،عدالت تحقیقات کے بعد نکاح فسخ کردے ،اس کے بعد عورت دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200643

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں