بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر تین طلاق دے کر انکاری ہوجائے


سوال

ایک شخص کی بیوی کا دعویٰ ہے کہ اس کے شوہر نے اسے طلاق دی ہے, مگر وہ شخص اس سے یک سر انکار کر رہا ہے اور طلاق بھی تین ہیں تو کیا یہ عورت اگر اپنے دعویٰ میں درحقیقت سچی ہے دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے یا نہیں?

جواب

ایسی عورت کو چاہیے کہ با اثر لوگوں کی مدد حاصل کرکے کسی طرح شوہر سے تحریری طلاق لے یا عدالت سے رجوع کر کے اپنا نکاح فسخ کروائے۔ شوہر کے طلاق کے اقرار یاعدالت سے  فسخِ نکاح کے بغیر  ایسی عورت کا دوسری جگہ نکاح قضاءً درست نہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200556

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں