بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہرکی اجازت کے بغیر اس کے مال سے قربانی کرنا


سوال

عورت شوہر کے پیسوں سے شوہر کو بتائے بغیر قربانی کر سکتی ہے؟ یعنی شوہر مختلف چیزوں کے لیے گھر میں پیسے دیتا ہے تو جو پیسے بچ جاتے ہیں شوہر ان کا حساب نہیں لیتا۔ تو ان پیسوں سے قربانی کر سکتی ہے؟ یہ بھی ممکن ہے کہ جب شوہر کو پتا چلے تو وہ غصہ بھی ہو؟

جواب

شوہر  کی طرف سے صراحتاً یا دلالۃً اجازت نہ ہو تو اس  کے مال سےبلااجازت قربانی کرنا جائز نہیں۔ اور اگر شوہر کی طرف سے دلالۃً اجازت ہو ،علم ہونے پر وہ ناراض نہ ہو اور عورت اسراف بھی نہ کرے، بلکہ اعتدال کے ساتھ معروف طریقے سے قربانی کرے تو قربانی ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم  


فتوی نمبر : 143909201762

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں