بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوگر کے مریض کے لیے چینی اور شكر کا استعمال


سوال

 شوگر کے مریض کے  لیے شکر کھانا شرعاً کیسا ہے؟

جواب

شکر یا  چینی حلال اشیاء میں سے ہے، اس کا کھانا جائز ہے، البتہ شوگر کے مریض کے لیے اس کا استعمال کرنا یا نہ کرنا ایک طبی مسئلہ ہے، اس میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کرنا چاہیے۔ اگر میٹھا کھانا نقصان دیتا ہو تو  پرہیز لازم ہے، اور شریعت نے بھی صحت کے لیے مضر اشیاء سے پرہیز کا حکم دیاہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200249

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں