بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شوال کے چھ روزے متواتر رکھنے چاہییں یا متفرق؟


سوال

عید کے بعد جو چھ روزے رکھے جاتے ہیں، وہ کس طرح رکھے جائیں؟ متواتر رکھے جائیں یا وقفہ دیا جائے ؟

جواب

شوال کے چھ روزے رکھنا مستحب ہے،عید کے دن (یکم شوال) کو چھوڑ کر باقی دنوں میں چاہے متواتر رکھے جائیں یا متفرق رکھے جائیں دونوں طرح درست ہے.

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 376)

'' ومن المندوب صوم الإثنين والخميس، وصوم داود عليه السلام، والست من شوال''۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 435)

''(وندب تفريق صوم الست من شوال)، ولا يكره التتابع على المختار، خلافاً للثاني، حاوي. والإتباع المكروه أن يصوم الفطر وخمسة بعده، فلو أفطر الفطر لم يكره بل يستحب ويسن، ابن كمال''۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200777

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں