بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شناختی کارڈ میں شوہر کی جگہ بھائی کا نام لکھوانا


سوال

ایک عورت کا شوہر وفات پاگیا ہو اور وہ اپنا شناختی کارڈ بنوانے کے لیے اپنے سگے بھائی کو شوہرقراردے نادرا کے ریکارڈ میں،  اور بھائی بھی دستخط کرے اس بات پر کہ یہ واقعی میری بیوی ہے اور اپنےشناختی کارڈ پر اس بہن کاکارڈ بنوائے تو ایسا کرنا شریعت کی رو سے کیساہے؟ اور اگر ایساکسی نے کیا ہو تو اس کےلیےکیاحکم ہے؟

جواب

شوہر  کی وفات کے بعد شناختی کارڈ میں شوہر کے خانے میں بھائی کا نام درج کرانا جھوٹ، دھوکا دہی کے علاوہ اخلاقی وشرعی طور پر بھی انتہائی بری بات ہے، دونوں بھائی بہن اس پر توبہ واستغفار کریں اور اس غلطی کی فوراً اصلاح کرائیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200615

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں