بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شاہ زین، ارحم یا زیان نام رکھنا


سوال

بچے کے نام رکھنے  کے لیے یہ نام صحیح ہیں یا نہیں: شاہ زین (Shahzain) ارحم (Arham) زیان(Zayaan)؟

جواب

لفظ "شاہ" فارسی زبان کا لفظ ہے اور "زین" عربی زبان کا،  شاہ زین کا معنی ہے "زیب و زینت کا بادشاہ"، چوں کہ یہ لفظ عربی اور فارسی کلمات سے مل کر بنا ہے، پورا نام ایک زبان کا نہیں اس لیے اس نام کو نہ رکھا جائے تو بہتر ہے۔

"ارحم" کا معنی ہے: " سب سے زیادہ رحم کرنے والا " اور "زیان" کا معنی ہے: "خوبصورت"، یہ دونوں نام رکھے جاسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143906200090

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں