بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی کے موقع پر ملنے والے زیور پر کس کی ملکیت ہے؟


سوال

شادی کے وقت جو زیور دلہن کو دیا جاتا ہے، اس زیور کا مالک شادی کے بعد کون ہوتا ہے؟

جواب

جو زیور لڑکی جہیز میں اپنے ماں باپ کی طرف سے لے کر آتی ہے، اس پر اسی کی ملکیت ہوتی ہے، جب کہ لڑکے والوں کی طرف سے جو زیور ملتا ہے، اگر وہ صراحت کے ساتھ بطورِ  گفٹ دیا گیا ہو، تو اس پر بھی دلہن کی ملکیت ہوتی ہے، اور اگر دیتے وقت لڑکے والوں کی طرف سے استعمال کے لیے دینے کی صراحت کردی گئی ہو  کہ یہ زیور لڑکے کی ملکیت ہے تم صرف استعمال کرسکتی ہو، تو اس صورت میں اس پر لڑکی کی ملکیت ثابت نہیں ہوگی، صراحت کے مطابق اصل مالک کا تعین کیا جائے گا،  اور اگر دیتے وقت کوئی صراحت نہ کی گئی ہو ، تو اس صورت میں لڑکے کے گھرانے کے عرف کے مطابق مالک کا تعین کیا جائے گا، اور اگر لڑکے والوں کے یہاں کوئی عرف نہ ہو، تو عرفِ عام کا اعتبار کرکے ان زیورات کا مالک لڑکی کو قرار دیا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200218

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں