بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی کی پہلی رات نفل پڑھنے کا طریقہ


سوال

شادی کی پہلی رات نفل پڑھنے کا پورا طریقہ بتا دیں۔

جواب

شرعی طور پر شبِ  زفاف کے لیے الگ سے کوئی نماز مقرر نہیں ہے، البتہ بہتر  یہ  ہے کہ دلہا دو رکعت صلاۃ الحاجت کی نیت سے پڑھ کر خیر و برکت، موافقت و محبت، رشتہ کے بقا و دوام اور نیک اولاد کے حصول کی دعا کرے۔ نیز اس رات نوافل پڑھنے کا شرعاً  کوئی طریقہ مخصوص نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201886

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں