بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی کی صلاحیت بذریعہ آپریشن ختم کروانا


سوال

ہماری ایک بھتیجی ہے جو سنِ بلوغت کو پہونچ چکی ہے، مگر وہ معذور ہے بچپن سے، اور اس کی شادی بھی نہیں کرا سکتے؛ کیوں کہ ایک طرف بالکل کام نہیں کرتی، اور وہ نہ ہی  صحیح طرح سے بول سکتی ہے، ڈاکٹر کے مشورے سے کیا ہم اس کا آپریشن کروا سکتے ہیں کہ اس میں شادی والی حس ہی ختم کرا دی جائے؟ 

جواب

شادی کی حس ختم کرانا عضوِ انسانی تلف کرنے  کے زمرے میں داخل ہے، جس کی شرعاً اجازت نہیں، لہذا ایسا نہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200698

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں