شادی ولیمہ یا اس طرح کی دوسری محافل جس میں مخلوط انتظام کیا گیا ہو تو کیا حکم ہے اس میں جانے کا ?اگر با پردہ خواتین کے لیے ایک ٹیبل الگ لگوادی جاۓ پردے کے ساتھ تو پھر گنجائش ہے ?نہ جانے میں قطع تعلق کے زمرے میں تو نہیں آئے گی یہ بات ?کیا ہم اپنی فیملی کے ساتھ ریسٹورینٹ وغیرہ کھانا کھانے کے لیے جا سکتے ہیں ?
مسلمانوں کے لیے مخلوط محافل منعقد کرنا درست نہیں اور نہ ہی ایسی محافل میں شرکت جائز ہے، البتہ عورتیں بھی باپردہ ہوں اور ان کے لیے الگ سے پردے کے ساتھ ٹیبل کاانتظام کیاجائے اور کوئی شرعی منکر نہ ہو توشرکت کی اجازت ہے۔
عموماً ریسٹورنٹ میں پردے کاانتظام نہیں ہوتا، جہاں فیملی ہال الگ ہو وہاں بھی عموماً ہر فیملی کے لیے الگ باپردہ انتظام نہیں ہوتا، تاہم اگر کسی ریسٹورنٹ میں مکمل باپردہ انتظام ہو تو ایسے ریسٹورنٹ میں کھانے کی گنجائش ہوگی، لیکن خواتین کو گھروں سے باہر صرف کھانے کے لیے جانا شرعاً پسندیدہ نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201606
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن