بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سیلفی بنانا


سوال

سیلفی بناناکیسا ہے?

جواب

سیلفی بنانا جائز نہیں،کیوں کہ یہ عمل تصویر کشی ہے جو حرام ہے۔

صحیح بخاری میں ہے :

’’حضرت عائشہ ؓ سے روایت  ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے واسطے ایک چھوٹا سا تکیہ بھر دیا جس میں تصویریں تھیں، آپ ﷺ تشریف لائے تو دونوں دروازوں کے درمیان کھڑے ہو گئے اور آپ ﷺ کے چہر کا رنگ بدلنے لگا،  میں نے عرض کیا: یارسول اللہ ہم سے کیا خطا ہوئی؟  آپ ﷺ نے فرمایا:  یہ تکیہ کیسا ہے؟ میں نے کہا کہ یہ تکیہ میں نے آپ ﷺ کے لیے بنایا ہے کہ آپ ﷺ اس پر سر رکھ کر لیٹیں۔ فرمایا : کیا تم نہیں جانتی  کہ (رحمت کے) فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر ہو! اور جو تصویریں بنائیں تو قیامت کے اسے (سخت) عذاب ہوگا،  اللہ تعالیٰ حکم دے گا : جو (تصویر) تم نے بنائی ہے اسے زندہ کرو۔‘‘ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200070

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں