اگر سگنل بند ہو اور سامنے گاڑیاں بھی نہ ہوں اور صبح کا ٹائم ہو اور رش نہ ہو تو کیا سگنل توڑ سکتے ہیں؟
ایسی حالت میں بھی سگنل نہیں توڑنا چاہیے، اس لیے کہ اس وقت میں بھی کہیں سے اچانک گاڑی آسکتی ہے جس سے نقصان کا خطرہ ہے، اور شریعت کسی بھی ایسے عمل کی اجازت نہیں دیتی جس سے انسان کی جان یا مال کو خطرہ لاحق ہو۔ نیز اس میں ملک کے جائز قوانین کی خؒلاف ورزی بھی ہے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
فتوی نمبر : 143908200229
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن