مجھے سگریٹ کی ڈسٹری بیوشن مل رہی ہے، کیا سگریٹ کا کاروبار کرنا جائز ہے؟
واضح رہے کہ سیگریٹ نوشی منہ میں بدبو کا سبب ہونے کی وجہ سے مکروہِ تنزیہی ہے، حرام نہیں ہے، اور اس کی آمدنی حلال ہے ۔ تاہم اگر حلال اشیاء میں اس سے بہتر کوئی کاروبار ہو تو وہ زیادہ بہتر ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200598
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن