بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سو من گندم کا عشر


سوال

گندم  کا عشر کس حساب سے نکالا جاۓ گا، اگر سو من گندم ہے تو اس میں عشر کتنا نکالنا ہوگا؟

جواب

عشر پیداوار کے دسویں حصے کو کہا جاتا ہے یعنی جتنی پیداوار ہوئی ہے اس کا دسواں حصہ مستحق کو دینا ضروری ہوتا ہے، یہ حکم اس وقت ہے جب   وہ  زمین بارانی ہو ، یعنی وہ زمین سال کا اکثر حصہ  بارش سے سیراب کی جاتی ہو اور اگر وہ زمین کنویں یا نہر  یا تالاب یا ٹیوب ویل سے سیراب کی جاتی ہو  تو اس زمین میں نصفِ عشر  (پیداوار کا بیسواں حصہ) واجب ہو گا۔

لہذا اگر پیداوار سو من ہوئی ہو تو زمین کے بارانی ہونے کی صورت میں دس من عشر نکالنا واجب ہو گا اور اگر زمین بارانی نہ ہو تو پیداوار کا پانچ من دینا واجب ہو گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201158

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں