بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سونے کے کیس والی گھڑی


سوال

اگر گھڑی کا بیلٹ چمڑا ہو،  ٹائم مشین سونا نہیں ہے،  ڈائل سونا نہیں ہے،  لیکن کیس 14 قیراط سونا ہے،  کیا مردوں کے لیے حرام ہے؟ کیس باکس ہے، جس میں ڈائل اور مشین ہے۔

جواب

جس گھڑی کا کیس سونے کا ہو، مردوں کے لیے اس کا استعمال جائز نہیں ہے۔

فتاوی رشیدیہ میں ہے :

’’جس گھڑی کا کیس چاندی کا ہو یا سونے کا ہو یا چاندی سونا اس میں غالب ہو اس گھڑی کا استعمال، اس کو چلانا، اس میں ساعت کا دیکھنا منع ہے‘‘۔ (ص۶۰۲، عالمی مجلس تحفظ اسلام)

امداد الفتاوی میں ہے:

’’جس گھڑی کا کیس چاندی کا ہو اس کا استعمال جائز نہیں‘‘۔ (ج۴ / ص۱۳۳، مکتبہ دار العلوم کراچی)

فتاوی محمودیہ میں ہے :

’’سوال : جیبی گھڑِی کا کیس چاندی کا ہو تو اس کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

جواب : ناجائز ہے‘‘۔ (ج۱۹ / ص ۳۶۷، دار الافتاء فاروقیہ) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200164

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں