سونے کی زکات کس طریقےسے اداکی جائے؟ دوکان دارایک تولہ لیتاہے 50000ہزارکا، جب دیتا ہے تو60000ہزارکا، اب زکات لینے والے کی قیمت کے اعتبار سے ہوگی یا دینے والے کے اعتبار سے؟
سونے کے زیور کی زکات کا حساب لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ زیور میں جس کیریٹ کا سونا موجود ہے، بازار میں اس قسم کے سونے کی جو قیمتِ فروخت ہے وہ معلوم کرکے اس کا چالیسواں حصہ ( ڈھائی فیصد) زکاۃت میں دینا ہوگا۔ زیورات میں سے صرف سونے، چاندی کی زکات ادا کرنا ہوگی، موتی، نگینے اور زیور بنانے کی اجرت اس میں شامل نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200091
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن