بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سوشل میڈیا پر تصاویر اَپ لوڈ کرنا


سوال

میں نے کچھ تصاویر  ایمل پر اَپ لوڈ کی تھیں۔ پھر میں نے ایسی حرکات سے توبہ کی۔ اور تمام تصاویر  حذف کرلیں، لیکن اب بھی اُنہیں تصاویر میں سے کچھ موجود ہیں،  اورور وہ ایمیل سے ختم نہیں ہورہی ہیں۔ میں ختم کرنے کے تلاش میں ہو ں۔ کیا اس قسم کی تصاویر پر میرے ذمہ گناہ باقی رہے گا یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ جان دار کی تصاویر کی اشاعت شرعاً جائز نہیں، لہذا اگر آپ نے سوشل میڈیا پر جان دار تصاویر کی اشاعت کی تھی تو ان تصاویر کو فوری طور پر ڈیلیٹ کردیں، اور جہاں جہاں اَپ لوڈ کی ہوں حتی الامکان  تلاش کرکے ڈیلیٹ کردیں، اور سچے دل سے اللہ رب العزت کے حضور توبہ و استغفار کریں، اور آئندہ اس قسم کے عمل سے اجتناب کا عزم کریں، پس جو تصاویر  کوشش کے باوجود ڈیلیٹ نہ ہو رہی ہوں تو ان کے حوالہ سے استغفار کرتے رہیں، اللہ رب العزت سے امید ہے کہ وہ درگزر فرمادے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200708

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں