بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سورۂ مؤمن کی ابتدائی تین آیات نماز میں پڑھنا


سوال

کیا سورۃ المؤمن کی ابتدائی تین آیات نماز میں پڑھی جا سکتی ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ فرض نماز کی  تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ نماز  کی ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک مختصر سورت  (جیسے سورۂ کوثر) یا اس کے قائم مقام تین مختصر آیتیں یا ایک بڑی آیت یا ایسی دو آیتیں پڑھنا جو  تین مختصر آیتوں کے برابر ہوں، واجب ہے۔

لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۃ المؤمن کی ابتدائی آیات نماز میں پڑھی جاسکتی ہیں۔

الدر المختار شرح تنویر الأبصار  (1/458) میں ہے:

"(وضم) أقصر (سورة) كالكوثر أو ما قام مقامها وهو ثلاثة آيات قصار نحو «ثم نظر» المدثر 21 «ثم عبس وبسر» المدثر 22 «ثم أدبر واستكبر» المدثر 23 وكذا لوكانت الآية أو الآيتان تعدل ثلاثاً قصاراً، ذكره الحلبي".

(كتاب الصلاة باب صفة الصلاة، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144105200843

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں