بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سورج، چاند،  زمین اور آسمان کو گالی دینے والے کو کافر کہنا


سوال

سورج ، چاند،  زمین اور آسمان کو گالی دینےوالے کو کافر   کہنا صحیح ہے یا نہیں?

جواب

زمین، آسمان کے گالی دینے والے کی مراد  جب تک واضح نہ ہو اس وقت تک اس کو مطلقاً کافر کہنا درست نہیں ہے،  اگر وہ زمین و آسمان کو گالی کسی ایسے معنی سے دیتا ہے جو تکفیر کا باعث ہو تو اس کو کافر کہنا درست ہو گا اور اگر محض غصہ کی حالت میں ایسے الفاظ کہہ دیے ہوں تو اس سے کہنے والا کافر نہیں ہو گا،  لیکن ایسے الفاظ سے احتراز اور اجتناب نہایت ضروری ہے؛ کیوں کہ اس میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی ناشکری ہے۔

بہرحال جانبین کے کلمات بعینہ جب تک سامنے نہ ہوں، ان کا سیاق سباق واضح نہ ہو اور ان دونوں کی طرف سے اپنی اپنی بات کی وضاحت معلوم نہ ہو، تب تک قطعی طور پر کوئی حکم نہیں لگایا جاسکتا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200251

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں