بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سودی قرض کی جانچ پڑتال کرنا


سوال

میں ایک ٹیکسٹائل ملز اکاؤنٹز کے شعبہ میں کام کرتاہوں،ہماری کمپنی بینک سے سود پر قرض بھی لیتی ہے،ہمیں اس قرض کی انٹری بھی ریکارڈ میں کرنی پڑتی ہے،اورہرتین ماہ بعد کچھ اکاؤنٹز کی سود وغیرہ کا حساب کرکے اسے بھی ریکارڈ میں درج کرنا پڑتاہے،ہمارے لیے یہاں ملازمت کرناجائزہے یانہیں؟

جواب

سود پرقرضہ لے کرکاروبارکرناجائزنہیں ہے۔البتہ اگرکمپنی کااکثرکاروباراورآمدنی حلال ذرائع سےہونیزاکاؤنٹنٹ کے شعبے میں صرف سودی معاملات کی جانچ پڑتال ہی نہ ہوبلکہ دیگرامورانجام دیئے جاتے ہوں اورضمناً سودی قرض وغیرہ کی انٹری کرنی پڑتی ہوتواس میں ملازمت کرسکتے ہیں۔البتہ سودی معاملات میں اعانت کی وجہ سے گناہ ہوگا جس پرتوبہ استغفارضروری ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143609200038

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں