بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سودی قرضہ لینے والی کمپنی کے حصص خریدنا


سوال

اگر کوئی کمپنی بینک سے سودی قرضہ لیتی ہو تو اسکے حصص خریدنا جائزہے؟

جواب

جن کمپنیوں نے پہلے سے سودی قرضہ لے رکھاہوتوان کے حصص لئے جاسکتے ہیں۔البتہ اب اگرحصص خریدنے کےبعدکمپنی سودی قرضہ لیتی ہے تو حصص خریدنے والے بھی گناہ گارہوں گے۔تاہم حتی الامکان سودی معاملات سے اجتناب کرناچاہئے،اورکوشش یہ ہو کہ جو کمپنیاں سودی لین دین میں ملوث نہیں اورحلال کاروبارکرتی ہوں ان کے حصص خریدے جائیں۔(فتاویٰ محمودیہ ،جلد16،صفحہ192،ط:جامعہ فاروقیہ کراچی)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143608200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں