بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈی ایچ اے کے پلاٹ کی فائل بیچنا


سوال

میں آپ سے DHA کی فائل کی خرید و فروخت کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں کیہ گویا وہ ٹھیک ہے کہ نہیں. آپ کی معلومات کے لیے عرض ہے کہ جب DHA کسان سے زمین لیتی ہے تو اسے رقم کی جگہ ہر ایکڑ کے پیچھے ١کنال کی دو فائل دیتی ہے.یہ فائل اگر کسان چاہے تو بازار میں بچ سکتا ہے. DHA نے اپنے اپر یہ لازم کر رکھا ہے کہ وہ ہر فائل کے مالک کو فائل پر لکھے ہوے فیز اور رقبہ کا پلاٹ دے لیکن یہ پلاٹ اس فیز میں کہاں پر ہو گا یہ کسی کو نہیں پتا ہوتا. یہ معلومات صرف balloting کے بعد ہی ملتی ہے. جزاک الله

جواب

اگر کسان کو ملنے والی فائل کےپیچھے موجود زمین کی جگہ اور حدود متعین ہوں، تب تو  اس فائل کی خرید وفروخت ٹھیک ہوگی، ورنہ نہیں۔ اس لیے کہ ایسی صورت میں درحقیقت فائل کی نہیں بلکہ اس کے پس منظر میں موجود زمین کی خریدوفروخت ہورہی ہے۔ اور خرید وفروخت کا قاعدہ یہ ہے کہ بیچی جانے والی چیز  معلوم ہو۔ اگر زمین کی جگہ اور حدود متعین نہ ہوں گی تو یہ ایک نامعلوم چیز کی خریدوفروخت ہوگی جو شرعی اعتبار سے درست نہیں۔چنانچہ اگر فائل کے پس منظر میں بیچی جانے والی زمین کی جگہ اور حدود متعین ہوں تو ایسی فائل کی خرید فروخت ٹھیک ہوگی اور اگر اس زمین کی جگہ اور حدود متعین نہ ہوں تو یہ گویا محض فائل کی  خرید وفروخت ہوگی جو ٹھیک نہیں۔

 


فتوی نمبر : 143607200024

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں