سنتوں کے بعد دعا بہ ہیئتِ اجتماعی کا کیا حکم ہے؟
فرض نماز کی سنتوں کے بعد اجتماعی دعاکے اہتمام کرنے کا خیر القرون کے زمانہ سے ثبوت نہیں ملتا؛ اس لیے سنتوں کے بعد اجتماعی دعاکامعمول بدعت ہونے کی بناپر واجب الترک ہے۔
مزید دلائل کے لیے ”النفائس المرغوبة في الدعاء بعد المکتوبة“ مؤلفہ حضرت مفتی اعظم ہند مفتی کفایت اللہ صاحب رحمہ اللہ کی فصل اول (کفایت المفتی ص 63 تا 70 ،جلد 4 ،طبع:جامعہ فاروقیہ کراچی) کا مطالعہ فرمائیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106200195
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن