بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سفید کپڑے


سوال

سنا ہے کہ سفید کپڑے پہننے والا جب تک وہ کپڑے پہنا رہے گا اس کی مغفرت ہوتی رہے گی،کیا یہ صحیح ہے؟

جواب

سفید لباس کے متعلق جو  بات  سوال میں ذکر کی گئی ہے،  تلاش کے باوجود اس کا کوئی حوالہ نہیں مل سکا، البتہ مردوں کے لیے سفید لباس رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پسند فرمایا اور پہننے کا حکم دیتے ہوئے سفید لباس کو بہترین لباس قراردیا ہے، جیسا کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:" قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: البسوا من ثيابكم البياض، فإنها خير ثيابكم، وكفنوا فيها موتاكم". (رواه الترمذي وأبو داود وغيرهما)

ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے لباس میں سے سفید کپڑے پہنا کرو ؛ اس لیے کہ یہ تمہارا بہترین لباس ہے، اور اس میں اپنے مردوں کو کفنایاکرو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200524

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں