بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سفر کے دوران نماز قصر کرنے کا حکم


سوال

ہمارے ایک دوست موٹروے پولیس میں ہوتے ہیں، ان کی ڈیوٹی نوری آباد میں ہے، اور گھر کراچی سہراب گوٹھ میں ہے، اور ان کاروزانہ آنا جاناہے تو ایسی صورت میں وہ قصر کرےگا یا نہیں؟

جواب

کراچی کی آبادی کے اختتام سے نوری آباد تک کا فاصلہ اگر  سواستترکلومیٹر  یا اس سے زیادہ ہے تو آپ کے دوست نوری آباد میں مسافر ہوں گے اور وہاں قصر نماز پڑھیں گے اور اگر کراچی سے نکلنے کے بعد نوری آباد تک مذکورہ مسافت نہیں ہے تو وہاں پوری نماز پڑھیں گے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200402

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں