بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سفر کی نماز


سوال

اگر ایک آدمی نواب شاہ سے کراچی جارہا ہو تو  راستہ  259 کلومیٹر ہے، میں نے مغرب کی نماز  کراچی میں پڑھی اور عشاء کی نماز حیدرآباد میں آئی، یہاں نماز پوری ہوگی یا قصر؟ اگر میں عشاء کی  نماز نواب شاہ میں  پڑھوں گھر میں  تو میں کیا پڑھوں؟

جواب

نواب شاہ سے کراچی تک جانے والا مسافر بھی شرعاً مسافر ہے، راستہ کی تمام نمازیں  قصر ہی پڑھی جائیں گی۔ اگر آپ کی رہائش نواب شاہ میں ہے یا وہاں پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنا ہے تو عشاء  کی نماز   نواب شاہ میں  پوری نماز پڑھی جائی گی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908201092

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں