بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سعی کے چکر مکمل کرنے سے پہلے عذر کی وجہ سے احرام کھول دیا


سوال

والدین مدینے سے واپسی پر دوسرا عمرہ کے لیے حرم میں گئے،سعی کے پانچ چکر لگائے تھے کہ حرم بند کردیا گیا اور ان کو باہر بھیج دیا گیا،دو تین مرتبہ حالتِ احرام میں سعی کے باقی دو چکر پورے کرنے گئے،لیکن اجازت نہیں ملی اور احرام کھول دیا، اس صورت میں کیا کیا جائے،دم اور اعادہ کے حوالے سے؟

جواب

اگر آپ کے والدین نے سعی کے پانچ چکر لگائے تھے جس کے بعد حرم بند کردیا گیا اور سعی کے بقیہ دو چکر نہیں لگائے تھے اور  احرام سے نکل گئے تو  عذر کی وجہ سے سعی کے دو چکر رہ جانے پر کچھ لازم نہیں ہوگا۔ اس کے بعد اگر والد صاحب نے حلق یا قصر اور والدہ نے قصر کرکے احرام کھولا تو کوئی بھی دم لازم نہیں ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (2 / 553):

"(أو) ترك (السعي) أو أكثره أو ركب منه بلا عذر".

(قوله: بلا عذر) قيد للترك والركوب قال في الفتح عن البدائع: وهذا حكم ترك الواجب في هذا الباب اهـ أي أنه إن تركه بلا عذر لزمه دم، وإن بعذر فلا شيء عليه مطلقًا. وقيل: فيما ورد به النص فقط، وهذا بخلاف ما لو ارتكب محظورًاأو الرمي كله، أو في يوم واحد، أو الرمي الأول، وأكثره: أي أكثر رمي يوم". فقط وا للہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200503

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں