بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سعودیہ میں ملنے والی مرغی کے گوشت کا حکم


سوال

بندہ اس سال حج کی سعادت حاصل کر رہا ہے، یہاں آکر معلوم ہوا کہ یہاں کی مرغی کھانے میں مسائل ہیں، کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہاں گائے بکرا اونٹ کا گوشت کھا سکتے ہیں؟

جواب

غیر مسلم ممالک سے درآمد شدہ مرغی کے بارے میں جب یقین ہو کہ یہ شرعی اصول کے مطابق ذبح شدہ ہے تو وہ حلال ہے، ورنہ نہیں، اسی طرح مسلم ملک میں شرعی طریقے سے ذبح شدہ مرغی بھی حلال ہے، صرف شک کی بنیاد پر وہ حرام نہیں ہوتی۔ مسلم ممالک کے ہوٹلوں میں غالب گمان یہی ہوتا ہے کہ وہ کوئی حرام چیز کھانے میں استعمال نہیں کرتے، تاہم اگر کسی ہوٹل کے بارے میں یہ یقین ہو کہ وہاں حرام مرغی ، گوشت یا کوئی اور حرام چیز استعمال ہو رہی ہے یا ان کا ذبیحہ غیر مسلم ممالک کا ہے جہاں مشینی ذبح ہوتا ہے تو پھر اس قسم کاگوشت کھانے سے اجتناب لازم ہے۔ یہ تمام تفصیل گائے، بکری اور اونٹ گوشت کے حوالہ سے بھی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200150

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں