بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سردی سے بچنے کے لیے مسجد کی چھت پر نماز ادا کرنا


سوال

سردی کی وجہ سے اگر ہم نیچے مسجد میں جماعت نہ کریں،اوپرچھت پر دھوپ میں کریں تو نماز ہوسکتی ہے؟

جواب

اصل مسجد نیچے کا حصہ ہے اور چھت تابع ہے، مسجد کی چھت پر بلا ضرورت چڑھنا مکروہ ہے،البتہ اگر جگہ کی قلت ہو تو چھت پر کھڑے ہونے میں مضائقہ نہیں ۔ نچلی منزل میں جگہ ہوتے ہوئے اوپر کی منزل میں جماعت سے نماز پڑھنا مکروہ ہے؛ لہٰذا مذکورہ صورت میں مسجد کے اندر نماز ادا کریں، اور سردی سے بچاؤ کی کوئی مناسب تدبیر کرلیں۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"الصعود على سطح كل مسجد مكروه ، ولهذا إذا اشتد الحر يكره أن يصلوا بالجماعة فوقه إلا إذا ضاق المسجد فحينئذ لا يكره الصعود على سطحه للضرورة، كذا في الغرائب". (43/42)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200943

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں