کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی کو گھٹنوں میں تکلیف کی وجہ سے سجدہ میں منہ کے بل گرنے کا خوف ہے اور سجدہ سے قیام کی طرف اٹھنے میں شدید تکلیف ہوتی ہے تو یہ شخص کس طرح آسانی کے ساتھ نماز ادا کرے؟۔
مذکورہ شخص اگرسجدہ پرقادرنہیں، گرنے کاخوف ہے ،نیزسجدہ سے قیام کی طرف اٹھنابھی دشوارہے توایسی صورت میں زمین یاکرسی پربیٹھ کراشارے سے نمازاداکرسکتاہے۔سجدہ پرقدرت نہ ہونے کی صورت میں قیام کی فرضیت ساقط ہوجاتی ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143703200016
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن