بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآنِ مجید میں آیاتِ سجدہ کی تعداد اور سجدہ تلاوت کاحکم


سوال

کیا قرآن مجید میں سجدۂ تلاوت پندرہ ہیں؟ اور کیا ہر ایک آیتِ سجدہ کی تلاوت کرتے ہوئے سجدہ کرنا واجب ہے؟

جواب

قرآنِ مجید میں چودہ آیات ایسی ہیں جن کے پڑھنے یا سننے سے سجدہ تلاوت کرنا واجب ہوتا ہے، اگر نماز کے دوران آیتِ سجدہ تلاوت کی ہو تو فوراً (یعنی آیتِ سجدہ کے بعد مزید تین آیات پڑھنے سے پہلے پہلے) سجدہ کرنا واجب ہوتاہے۔ نماز سے باہر اگر تلاوت کی جائے تو اگر موقع ہو ،مکروہ وقت نہ ہوتو فوری ادا کرلینا ہی بہتر ہے،فوری ادا نہ کرسکیں تو موقع ملتے ہی ادا کرلیں؛ تاکہ واجب ذمہ پر باقی نہ رہے۔

سورہ حج کے اختتام سے قبل جو آیت ہے وہاں سجدہ کرنا واجب نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200518

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں