بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنے والی حدیث


سوال

جو شخص 70 ہزار مر تبہ پہلا کلمہ پڑھے گا وہ جنت میں جائے گا، کیا یہ حدیث سے ثابت ہے؟

جواب

ایسی کوئی روایت ہمیں نہیں ملی، البتہ اخلاص کے ساتھ کلمہ پڑھنے والے کی مغفرت کی روایات موجود ہیں، اگرچہ ایک مرتبہ بھی پڑھا ہو، کلمہ پڑھنا فی نفسہ خود ایک بڑا عمل ہے اور جنت میں داخلہ کا باعث ہے، لیکن اس خاص مقدار میں پڑھنے کا ذکر حدیث میں موجود نہیں ہے، لہذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنے سے احتراز ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم

نوٹ: اس سے متعلقہ مسئلہ دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

سوا لاکھ بار کلمہ پڑھنا


فتوی نمبر : 144107200846

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں