بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ساوتھ افریقہ کے بعض تعلیمی اداروں سے متعلق استفسار


سوال

میں آپ سے کچھ دینی تعلیمی اداروں کی تصدیق کرانا چاہتا ہوں کہ کیا ان تعلیمی اداروں سے آپ واقف ہیں اور کیا وہ تعلیمی ادارے معتبر ہیں؟میں دینی سوالات کیلیے ساؤ تھ افریقہ کے کچھ تعلیمی اداروں کی ویبسائٹس سے استفسار کرتا ہوں. یہ تعلیمی ادارے اپنا انتساب علماء دیوبند سے کرتے ہیں اور ان تعلیمی اداروں کی بنیادیں معتبر علماء دیوبند اور ان کے شاگردوں نے رکھی ہے. ان تعلیمی اداروں کی ویبسائٹس کے لنکس میں لکھ رہا ہوں، اگر آپکو ان کے بارے میں مذید معلومات حاصل کرنی ہو تو آپ ان کی ویبسائٹس کے ذریعے حاصل کر لیجئے. دارالعلوم زکریا، لینیزیاـ ساؤتھ افریقہ. http://www.duz.co.za دارالعلوم ابو بکر،پورٹ الزبتھ. ساؤتھ افریقہ. http://www.pedarululoom.co.za http://www.askmufti.co.za دارالعلوم آذادول، آذادول. ساؤتھ افریقہ. http://www.dua.org.za دارالعلوم نیو کیسل، نیو کیسل ساؤتھ افریقہ http://www.darululoomnewcastle.co.za مدرسہ تعلیم الدین، اسپنگو بیچ ساؤتھ افریقہ http://www.alhaadi.org.za مدرسہ انعامیہ، کیمپر ڈاؤن ساؤتھ افریقہ http://www.alinaam.co.za دارالافتاء شیروڈ، ڈربن ساؤتھ افریقہ http://www.daruliftaa.net دارالعلوم اسٹینجر، اسٹینجر ساؤتھ افریقہ http://www.islamiah.co.za ساؤتھ افریقہ کے بڑے بڑے علماء ان تعلیمی اداروں سے منسلک ہیں جیسے مفتی ابراہیم ڈیسائ، مفتی سراج ڈیسائی، مفتی ابراہیم سلیجی، مولانا الیاس پٹیل، مفتی زکریا مکادا، مفتی عبدالقادر ہوسن، شیخ سلیمان موُلا، مولانا یوسف لہر وغیرہ. براہ مہربانی آپ اپنے ذرائع استعمال کرکے مجھے ان تعلیمی اداروں کے بارے میں بتادیجئے، میں آپکا شکر گزار رہونگا.

جواب

جن تعلیمی اداروں کے باے میں استفسار کیا گیا ہے،ہمارے علم کے مطابق یہ ادارے صحیح عقیدہ اورفکر کے  ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143709200031

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں