ایک مسئلہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ میں شادی شدہ تین بچوں کی نعمت سے مالا مال ہوں الحمدللہ. میری سالی میری بیوی کی بڑی بہن بیوہ ہے ، اس کا ایک بیٹا بھی ہے ، دونوں دوسرے ملک میں رہتے ہیں۔ میرا اپنی بڑی سالی سے نکاح کا رادہ ہے ،کیا میں اس سے نکاح کرسکتا ہوں؟
صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کی بیوی حیات ہیں تو جب تک وہ آپ کے نکاح یاعدت میں ہیں اس وقت تک ان کی بہن سے نکاح کرنا آپ کے لیے شرعاً جائز نہیں ہے، جیسا کہ سورۃ النسآء آیت نمبر ٢٣ میں ہے: حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ... وَأَنْ تَجْمَعُوْا بَيْنَ الأُخْتَيْنِ..الآية فتاوی ہندیہ میں ہے: (واما الجمع بين ذوات الارحام) فانه لايجمع بين اختين بنكاح ولا بوطء بملك يمين سواء كانتا اختين من النسب او من الرضاع هكذا في السراج الوهاج. (القسم الرابع: المحرمات بالجمع ٢٧٧/١ ط:رشيدية)فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143904200091
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن