بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زیورات بنانے کے لیے ایڈوانس رقم دینا


سوال

 ہم سنار سے زیور بنواتے ہیں ، مثلاً: ایک تولہ کی سونے کی ا نگوٹھی بنادیں،  اور وہ رقم بتادیتا ہےکہ: اتنی ہوئی۔  ہم کچھ رقم تو ایڈوانس جمع کر دیتے ہیں اور باقی کا بعد میں دینا طے کرلیتے ہیں یا ساری ہی رقم بعد میں دینا طے کرلیتے ہیں، تو کیا اس طرح معاملہ کرنا جائز ہے?

جواب

ذکر کردہ دونوں صورتیں درست ہیں ،(یعنی فی الحال بیع نہ کی جائے، صرف آرڈر دیا جائے اور کچھ رقم ایڈوانس دی جائے یا کل رقم بعد میں دینا طے ہو)  البتہ جب زیورات تیار ہوجائیں تو پھر ادھار معاملہ نہ کریں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143902200098

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں