بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زیرِ ناف بال کتنے عرصے تک چھوڑ سکتے ہیں؟


سوال

زیرِ  ناف بال کتنے ہوں  کہ نماز ہوسکتی ہے؟

جواب

 زیرِ ناف بالوں  کی صفائی امورِفطرت میں سے ہے،  نماز ہونے یا نہ ہونے کا اس سے تعلق نہیں ہے۔

 مستحب یہ ہےکہ ہر ہفتے میں جمعہ کے دن  جسمانی اصلاح و صفائی کا یہ کام کیا جائے، دو ہفتوں میں ایک بار کرنا جائز ہے اور آخری حد 40 دن تک  کی ہے، چالیس دن سے زیادہ تاخیر کرنا مکروہِ تحریمی اور گناہ کا باعث ہے، تاہم اس حالت میں نماز کی دیگر شرائط (مثلاً طہارت  وغیرہ) کا لحاظ رکھتے ہوئے جو نماز ادا کی جائے گی وہ ادا ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200844

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں