بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زیارہ نام کا معنی


سوال

" زیارۃ " نام کا مطلب بتادیں۔

جواب

"زِیَارَه"(ز کے کسرہ کے ساتھ )عربی لغت کے اعتبار سے یہ مصدر ہے، جس کے معنی آتے ہیں:کسی کی زیارت اور ملاقات کو جانا ۔(مصباح اللغات ،ص:351قدیمی )المصباح المنیر میں ہے:

" ( ز و ر ) : ... وزاره يزوره زيارة وزورًا قصده فهو زائر وزور وقوم زور وزوار مثل : سافر وسفر وسفار ونسوة زور أيضًا، وزور وزائرات والمزار يكون مصدرًا وموضع الزيارة والزيارة في العرف قصد المزور إكرامًا له واستئناسًا به". (4/119)

المعجم الوسیط میں ہے :

’’( زاره )

زورًا وزيارةً ومزارًا أتاه في داره للأنس به، أو لحاجة إليه فهو زائر‘‘. (1/406)

مذکورہ نام کے بجائے صحابہ و صحابیات کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب کرکے رکھنا زیادہ بہتر ہے ، ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے،وہاں  سے بھی  آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200658

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں