بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زکات قیمتِ فروخت کے اعتبار سے دینی ہوگی


سوال

میں دوکان میں چیز مثلًا ایک چیز دس روپے میں فروخت کرتا ہوں، وہی چیز اگر کوئی زیادہ طلب کرے تو ہول سیل ریٹ 5 کے حساب بھی دیتا ہوں ۔ زکاۃ کس حساب سے دینی ہوگی؟

جواب

سامانِ تجارت کی اُس قیمت پر زکات آتی ہے جس ریٹ پر یہ عام طور پر فروخت ہوتی ہے، اگر آپ کا زیادہ کام ہول سیل کا ہے تو  ہول سیل کا ریٹ لگائیں ورنہ ریٹیل کالگائیں۔ اگر دونوں ریٹوں پر ہی برابر کام کرتے ہیں تو ن دونوں ریٹوں کا اوسط نکال لیں۔

"الزکاة واجبة في عروض التجارة کائنة ماکانت إذابلغت قیمتها نصاباً…" ( الفتاویٰ الهندیة : ۱۷۹ / ۱ )
"وإذاکان تقدیر النصاب من أموال التجارة بقیمتها من الذهب والفضة وهوان تبلغ قیمتها مقدارنصاب من الذهب والفضة، فلابدمن التقویم حتی یعرف مقدارالنصاب…" ( بدائع الصنائع : ۱۱۰ / ۲ ) 
"وکذلک زکاة مال التجارة یجب بالقیمة والکلام فیه في فصول أحدها أن الزکاة تجب في عروض التجارة إذاحال الحول عندنا…" ( المبسوط : ۲۵۵ / ۲ ) 

الموسوعة الفقهية الكويتية (34/ 132):
قيمة
التعريف :
1 - القيمة في اللغة : الثمن الذي يقوم به المتاع ، والقيمة واحدة القيم ، وهي ثمن الشيء بالتقويم (1) .
وفي الاصطلاح : ما قوم به الشيء بمنزلة المعيار من غير زيادة ولا نقصان---" الخ

’’ الدر المختارمع الشامیة ‘‘ :

"ویقوم في البلد الذی المال فیه". (درمختار)

قال ابن عابدین :

"فلو بعث عبداً للتجارة في بلد آخر یقوم في البلد الذي فیه العبد (بلا رفع مؤن) أي یجب العشر في الأول ونصفه في الثاني بلارفع أجرة العمال، ونفقة البقر وکري الأنهار وأجرة الحافظ ونحو ذلک". (۳/۱۹۶۔۲۴۵، باب زکاة الغنم ، باب العشر)
’’ فتح القدیر ‘‘ :

"ویقومها المالک في البلد الذي فیه المال حتی لو بعث عبداً للتجـارة إلی بلد آخر لحاجة، فحال الحول، تعتبر قیمته في ذلک البلـد، (لایحتسب فیه أجر العمال ونفقة البقر) وکري الأنهار وأجرة الحارس وغیر ذلک". (۲/۲۲۷؍۲۵۷، باب زکاة الـزروع والـثـمار، فصل في العروض، البحر الرائق :۲/۴۱۶، باب العشر، الهدایة :۱/۲۰۳، الفتاوی الهندیة :۱/۱۸۰، الفصل الثاني في العروض) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200179

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں