بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ کا حساب نیز نیشنل سیونگ اکاؤنٹ میں رقم رکھنا


سوال

1۔ اگر بینک میں پانچ لاکھ اماؤنٹ جمع ہے اور سال پورا ہونے سے پہلے کچھ رقم نکال لی ، تو باقی رقم پر سال پورا ہونے پر زکاۃ آئے گی؟

2۔اگر ہم رقم کو محفوظ کرنے کے لیے نیشنل سیونگ انویسمنٹ میں لگادیں اور اس کا نفع انفاق کرتے رہیں دو سال تک، پھر اصل رقم نکال کر حج پر چلے جائیں تو ٹھیک ہے یا نہیں؟

جواب

1۔ جو رقم نکالی ہے اگر وہ ضروریات میں خرچ ہوچکی ہو  تو سال پورا ہونے پر  باقی رقم پر زکاۃ آئے گی۔  اگر صرف رقم نکالی ہے خرچ نہیں کی اور زکاۃ کا سال پورا ہونے پر وہ موجود ہے اور ذمہ میں قرض نہیں ہے تو اس رقم پر بھی دوسری رقم کے ساتھ زکاۃ آئے گی۔

2۔ نیشنل سیونگ پلان چوں کہ خالص سودی معاملہ  ہے، اس لیے اس اسکیم میں رقم لگانا شرعاً ناجائز ہے۔  رقم کو محفوظ کرنے کے  لیے دیگر جائز راستے اختیار کیے جاسکتے ہیں۔

{يا أيها الذين اٰمنوا اتقوا الله وذروا ما بقي من الربا إن كنتم مؤمنين فإن لم تفعلوا فأذنوا بحرب من الله ورسوله وإن تبتم فلكم رءوس أموالكم لاتظلمون ولاتظلمون وإن كان ذو عسرة فنظرة إلى ميسرة وأن تصدقوا خير لكم إن كنتم تعلمون} [البقرة : ۲۷۸ إلى ۲۸٠ ]

ترجمہ: اے ایمان والو!  اللہ سے ڈرو اور جو کچھ سود کا بقایاہے اس کو چھوڑ دو،  اگر تم ایمان والے ہو، پھر اگرتم نہ کرو گے تو  اشتہار سن لو جنگ کا اللہ کی طرف سے اور اس کے رسول کی طر ف سے،  اور اگر تم توبہ کرلوگےتو تم کو تمہارے اصل اموال مل جائیں گے، نہ تم کسی پر ظلم کرنے پاؤگے اور نہ تم پر ظلم کرنے پائے گا، اور اگر تنگ دست ہو تو مہلت دینے کا حکم ہے آسودگی تک،  اور یہ کہ معاف ہی کردو اور زیادہ بہتر ہے تمہارے لیے اگر تم کو خبر ہو۔(بیان القرآن ) فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144012201878

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں