بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ کس رقم پر واجب ہے؟


سوال

اصل رقم جو کاروبار میں لگی ہے اس پر زکاۃ  واجب ہے یا اس کاروبار سے جو منافع اخراجات نکال کر حاصل ہوگا اس رقم پر زکاۃ واجب ہو گی؟

جواب

 اصل رقم سے جو تجارتی مال لیا ہے اس کی موجودہ قیمتِ فروخت  ( ویلیو) اور جو منافع محفوظ  ہو ان سب  کو ملا کر کل کا ڈھائی فیصد بطور زکاۃ  ادا کرنا لازم ہے  بشرطیکہ کل مال کی قیمت  ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا اس سے زیادہ ہو ، البتہ دوکان یا فیکٹری کے لیے جو زمین، مشینری، ٹیبل، کرسی، الماری وغیرہ لی ہوں ان کی ویلیو  شامل نہیں  کی جائے گی ۔فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143907200129

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں