میں اپنے بیٹے کا نام ’’سید زوھان‘‘ رکھنا چا ہتا ہوں. راہ نمائی فرمائیں کہ یہ نام کیسا ہے؟ اور معنی بھی بتائیں!
مذکورہ لفظ ’’زوهان‘‘ لغت کی مستند کتابوں میں نہیں مل سکا۔ لہذا اس کا معنی نہیں بتایا جاسکتا۔ بیٹے کا نام رکھنے کی بہتر صورت یہ ہےکہ انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا سلفِ صالحین میں سے کسی کے نام پر اپنے بیٹے کا نام رکھ لیا جائے۔ اس سلسلے میں ہماری وہب سائٹ پر موجود ’’اسلامی نام‘‘ سیکشن سے بھی راہ نمائی لی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201925
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن