بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زوجہ مفقود کے دوسرا نکاح کرنے کے بعد مفقود کے واپس آنے کا حکم


سوال

زید کی شادی حوا کے ساتھ پندرہ سال پہلے ہوئی، شادی کے تین سال بعد زید لاپتا ہو گیا، اس کے چھ سال بعد حوا کا نکاح بکر کے ساتھ ہو گیا ، اب اچانک زید واپس آکر حوا کا تقاضہ کر رہاہے اور برادری کو  کہہ رہاہے تم نے نکاح پر نکاح کرا کر  زنا کرانے کا ارتکاب کیا ہے،  ادھر حوا  بکر سے تین بچوں کی ماں بن گئی ہے، بقول زید کے  بکر کے یہ بچے حرامی ہیں۔  براۓ مہربانی جلد اس مسئلہ کا حل بتا کر ممنون فرمائیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ خاتون کا نکاح اس کے  پہلے شوہر سے بدستور قائم ہے، غائب شوہر کے واپس آنے کے بعد دوسرے شوہر کے ساتھ اس کا نکاح خود بخود باطل ہو گیا (بشرطیکہ  دوسرے نکاح میں تمام شرعی تقاضوں کو پورا کیا گیا ہو، ورنہ تو یہ نکاح منعقد ہی نہیں ہوا تھا)اور یہ عورت پہلے شوہرکی بیوی شمار ہوگی؛  اس لیے مذکورہ خاتون دوسرے شوہر سے فوراً علیٰحدگی اختیار کر لے اور پہلے شوہر کو اس کے ساتھ صحبت کرنا اس وقت تک جائز نہیں جب تک وہ دوسرے شوہر کی عدت پوری نہ کرلے۔

المبسوط للسرخسي ـ موافق للمطبوع (11/ 64):
"وأما تخييره إياه بين أن يردها عليه وبين المهر فهو بناء على مذهب عمر رضي الله عنه في المرأة إذا نعي إليها زوجها فاعتدت وتزوجت ثم أتى الزوج الأول حياً أنه يخير بين أن ترد عليه وبين المهر، وقد صح رجوعه عنه إلى قول علي رضي الله عنه، فإنه كان يقول: ترد إلى زوجها الأول، ويفرق بينها وبين الآخر، ولها المهر بما استحل من فرجها، ولايقربها الأول حتى تنقضي عدتها من الآخر، وبهذا كان يأخذ إبراهيم رحمه الله فيقول: قول علي رضي الله عنه أحب إلي من قول عمر رضي الله عنه، وبه نأخذ أيضاً؛ لأنه تبين أنها تزوجت وهي منكوحة، ومنكوحة الغير ليست من المحللات، بل هي من المحرمات في حق سائر الناس". فقط والله أعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

شوہر غائب ہوجائے تو عدت اور فسخِ نکاح کا حکم


فتوی نمبر : 144105200688

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں