بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زنیر نام کا معنی


سوال

’’زنیر ‘‘ نام کے معنی کیا ہیں؟ کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب

"زُنَـیْر"  کا معنی تلاش بسیار کے باوجود ہمیں نہیں مل سکا. 

البتہ اس کے قریب ایک نام "زِنِّـیْرَة"ہے،  لیکن یہ لڑکی کے لیے نام ہے،  جس کے معنی چھوٹی کنکری کے ہیں، اور"زنیره"  کا صحیح تلفظ اس طرح ہے کہ پہلے زاء کے نیچے زیر ہے، پھر نون پر تشدید اور نیچے زیر ہے، پھر یاء ساکن ہے، پھر راء پر زبر ہے، اور آخر میں "ہ" ہے،  یہ ایک صحابیہ کا نام تھا، یہ ان مسلمانوں میں سے تھیں جنہوں نے شروع زمانے میں اسلام قبول کر لیا تھا اور اسلام کی خاطر بہت مشقتیں برداشت کیں، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے انہیں خرید کر آزادکیاتھا، صحابہ وصحابیات کے نام رکھنا باعث برکت ہے۔ 

الإصابةمیں ہے:

"زنيرة بكسر أولها وتشديد النون المكسورة بعدها تحتانية مثناة ساكنة الرومية ووقع في الاستيعاب زنبرة بنون وموحدة وزن عنبرة وتعقبه بن فتحون وحكى عن مغازي الأموي بزاي ونون مصغرة كانت من السابقات إلى الإسلام وممن يعذب في الله وكان أبو جهل يعذبها وهي مذكورة في السبعة الذين اشتراهم أبو بكر الصديق وأنقذهم من التعذيب". (7/664)

أسدالغابةمیں ہے:

"زنِّيرة: بكسر الزاي، والنون المشددة، وبعدها ياء تحتها نقطتان، ثم راء وهاء." (2/147)

وفیه أیضاً:

"زنيرة الرومية. كانت من السابقات إلى الإسلام، أسلمت في أول الإسلام، وعذبها المشركون. قيل: كانت مولاة بني مخزوم، فكان أبو جهل يعذبها. وقيل: كانت مولاة بني عَبْد الدار، فلما أسلمت عَمِيت، فقال المشركون: أعمتها اللات والعزى لكفرها بهما! فقالت: وما يدري اللات والعزى من يعَبْدهما، إنما هذا من السماء، وربي قادر على رد بصري، فأصبحت من الغد ورد الله بصرها، فقالت قريش: هذا من سحر مُحَمَّد. ولما رأى أبو بكر رضي الله عنه ما ينالها من العذاب، اشتراها فأعتقها، وهي أحد السبعة الذين أعتقهم أبوبكر." (3/356) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200137

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں