بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زنیرہ نام کا حکم


سوال

زنیرہ نام کیسا ہے؟  زنیرہ اور زنیرا میں سے صحیح تلفظ کون سا ہے؟

جواب

"زنیرہ" کا صحیح تلفظ اس طرح ہے کہ پہلے زاء کے نیچے زیر ہے، پھر نون پر تشدید اور نیچے زیر ہے، پھر یاء ساکن ہے، پھر راء پر زبر ہے، اور آخر میں ہ ہے،  یہ ایک صحابیہ کا نام تھا، یہ ان مسلمانوں میں سے تھیں جنہوں نے شروع زمانے میں اسلام قبول کر لیا تھا اور اسلام کی خاطر بہت مشقتیں برداشت کیں، اور صحابہ وصحابیات کے نام رکھنا باعث برکت ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200864

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں