بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زندگی میں جائیداد میں حقوق


سوال

میرا نام اقبال احمد ہے، میں ایک فلیٹ جس کی مارکیٹ value تقریباً 35 لاکھ ہے میں رہائش پذیر ہوں، میرے ساتھ میری اہلیہ اور تین بیٹے بھی رہتے ہیں، جب کہ ایک لڑکا جو کہ شادی شدہ ہے ملک سے باہر رہتا ہے. قرآنِ مجید اور احادیث کی روشنی میں اس جائیداد میں کس کا کتنا حصہ ہے؟

جواب

اگر مذکورہ فلیٹ  اپنی رقم سےآپ کا خریدا ہوا ہو تو یہ آپ ہی کی ملکیت ہے، آپ کی زندگی میں آپ کی مملوکہ جائیداد میں کسی کا کوئی حق نہیں، البتہ آپ کی وفات کے وقت جو ورثاء ہوں گے، ان میں میراث کے اصول کے مطابق فلیٹ تقسیم ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201000

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں